اسلام آباد (ساجد چوہدری )رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 827.6ارب روپے وصول کئے گئے، این-25سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں 100ارب روپے مختص،وزارت خزانہ نے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ایل ڈی ) کے تحت وصول کی جانے والی تمام رقم وفاقی کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں جمع کرائی جاتی ہے ، موجودہ مالی سال 2025-26کی پہلی ششماہی کے دوران پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 827.6 ارب روپے وصول کئے گئے ، رواں مالی مالی سال کے دوران قومی شاہراہ این-25 سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں مجموعی طور پر 100 ارب روپے مختص کئے گئے ، خضدار تا کچلاک سیکشن (این-25) کی 330.52 کلومیٹر طویل ڈوئلائزیشن کے لیے 8.60 ارب روپے ، کراچی تا کراڑو (232 کلومیٹر) اور وڈھ تا خضدار (41 کلومیٹر) پر مشتمل 273 کلومیٹر طویل کراچی-کوئٹہ-چمن روڈ (این-25) کی ڈوئلائزیشن و بحالی کے منصوبے کیلئے 21.68 ارب روپے ،کراڑو-وڈھ (83 کلومیٹر) اور کچلاک-چمن (تقریباً 101 کلومیٹر) سیکشنز پر مشتمل مجموعی طور پر 187 کلومیٹر طویل این-25 کی ڈوئلائزیشن کے لیے 20.24 ارب روپےریلیزکئےگئے۔