کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیوی ٹریفک نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ لیاقت آباد 4 نمبر اے وی ایل سی شریف آباد کے قریب آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ آئل ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے آئل ٹینکر کے شیشے توڑ دیئے ۔پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔اس کی عمر 28 برس کے قریب ہے۔