کراچی (جنگ نیوز)”پاکستان آئیڈل“ کے اسٹیج پر موسیقی کا سنہرا دور لوٹ آیا،تازہ قسط میں آج لیجنڈ گلوکار ”عالمگیر“ کی شاندار انٹری۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے اور مقبول ترین میوزک شو ”پاکستان آئیڈل“میں یہ ہفتہ ناظرین کیلئے یادگار لمحہ ہوگا کیونکہ عالمی شہرت یافتہ موسیقی کے باپ اور لیجنڈ گلوکار عالمگیر خصوصی طور پر اس شو کے اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے۔ پاکستان آئیڈل کی 35ویں قسط ہفتے کی شب 8 بجے سب سے پہلے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔