• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا سینئر پولیس افسر کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا آئی جی تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے سینئر پولیس افسر کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا آئی جی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،۔ڈی آئی جی کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، معتبر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر حکومت رانا عبدالجبار کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، رانا عبدالجبار اس وقت نیشنل مینجمنٹ کورس میں مصروف ہیں، ان کی جگہ پنجاب حکومت میں تعینات سینئر پولیس افسر ڈی آئی جی کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا نیا آئی جی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید