• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب میں 19 بوگس ٹول پلازہ بند، یومیہ 2 کروڑ کی بچت

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)بھارتی پنجاب میں19بوگس ٹول پلازہ بند، یومیہ2کروڑ کی بچت عام آدمی پارٹی کے وزیراعلی بھگونت مان نے مافیا سے 50، 50کا سودا نہیں کیا۔ سندھ میں بھی متعدد بوگس ٹول پلازہ پر شہریوں سے غیرقانونی ٹیکس وصولی کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے وزیراعلٰی بھگونت مان نے دیگر عوامی فلاحی منصوبوں کی طرح صوبے بھر میں لگ بھگ 19 غیرقانونی یا بوگس ٹول پلازہ بند کرنے کا دعوٰی کیا ہے جس سے شہریوں کو 66 لاکھ روپے (پاکستانی 2 کروڑ روپے) یومیہ کی بچت ہو رہی ہے۔ بھگونت مان نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح ان کے پاس بھی ٹول پلازہ کی انتظامیہ آئی تھی اور انہیں 50، 50 پر اگلے 300 دن کی اجازت دینے کی آفر دے کر راضی کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے عوامی مفاد کو ترجیح دی اور بوگس ٹول پلازہ فوری بند کرنے کا احکامات دیئے اور وہ بند کرا دیئے۔ دوسری طرف پاکستان میں بھی یہ انتہائی سود مندکاروبار بن چکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید