اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) آئندہ مالی سال مختلف شعبوں کو جو سبسڈی دی جائے گی اس کاہدف1091ارب روپے مقرر کیاگیا ہے، رواں برس کے مقابلے میں آئندہ سال سبسڈی میں66 ارب روپے کمی کی گئی ہے، آئندہ مالی سال سب سے زیادہ پاور سیکٹر میں واپڈا، ، پیپکو اور کے ای ایس سی کو 830ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی ، جو گزشتہ برس893ارب روپے رکھی گئی تھی ، خوراک کی مد میں پاسکو کےلیے 19ارب روپے ، صنعت و پیداوار کے شعبے کےلیے کھاد کی پیداوار اور سپلائی سمیت دیگر مد میں 37رب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔