کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 7250روپے فی تولہ کا اضافہ، چاندی کی قیمت بھی 190روپے فی تولہ بڑھ گئی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت72.50ڈالر فی اونس کے اضافے سے 4102.80ڈالر سے بڑھ کر 4175.30ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 7250 روپے فی تولہ کے اضافے سے 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 6525 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے ہو گئی ہے ،جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 190 روپے فی تولہ کے اضافے سے 7079 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے ۔