کراچی (اسد ابن حسن) اقوام متحدہ کے ادارے یونائٹڈ نیشن آن ڈرگس اینڈ کرائم (UNODC) نے کینیڈین حکومت کے اشتراک سے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کو انفرادی غیر قانونی طور پر غیر ممالک جانے یا ہیومن اسمگلنگ کے حوالے سے تحقیقات میں معاون ثابت ہونے والے مختلف ایکوپمنٹس فراہم کر دیے۔ مذکورہ ایکوپمنٹس کینیڈا کے ہائی کمشنر نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ایک تقریب میں دیے۔