• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے خلیج میں جہاز حملوں پر امریکی سفارتکار کو دوسری بار طلب کر لیا

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت نے خلیج میںجہاز حملوں پر امریکا کے سفارتکار کو دوسری بار طلب کر لیا۔ جہازوں پر بھارتی عملہ بھی موجود، نئی دہلی کا احتجاج، معاملے پر امریکا سے باضابطہ وضاحت مانگ لی۔بلومبرگ کے مطابق بھارت نے خلیجِ عمان میں ایسے جہازوں پر امریکی حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفارتکار کو ایک ہفتے میں دوسری بار طلب کر لیا ہے جن پر بھارتی عملہ موجود تھا۔ بھارتی حکومت نے اس کارروائی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے اپنے شہریوں کی سلامتی اور بحریتجارت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید