اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت سازی کی دعوت دیدی ، ن لیگ کا گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ، حکومت سازی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی حمایت کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نےگلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے اہم بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے مگر ہمارے منتخب اراکین پیپلزپارٹی پارٹی کو حکومت بنانے کیلئے ووٹ دینگے۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ، ان کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں، مسلم لیگ ن، گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی حمایت کرتی ہے۔