اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )فاقی حکومت کے آئندہ مالی سال27-2026کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے 9جاری اور3نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 16ارب 33کروڑ 47 لاکھ روپے مختص کئے گئے ۔ ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 80ارب21کروڑ روپےہے۔جاری منصوبوں میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کیلئے 15 کروڑ 33لاکھ 80ہزار روپے، شہید ملت سیکرٹریٹ میں پرانی لفٹوں کی تبدیلی کیلئے ایک لاکھ ایک ہزار روپے اور منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں 12 نئے اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے 5کروڑ 30لاکھ 80 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔