اسلام آباد(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) وفاقی بجٹ2026-27ایوا بالا میں بھی پیش، ارکان سینٹ سے15جون تک بجٹ تجاویز طلب، اجلاس ملتوی۔سینٹ کا اجلاس جمعہ کو شام چیئر مین سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔جس کے بعد چیئر مین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام ارکان سینٹ اپنی بجٹ تجاویز15جون تک سیکرٹری سینٹ کے پاس جمع کرادیں۔