اسلام آباد(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی سے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان میں اکثریت کو تسلیم کرنا ایک جمہوری روایت کا تسلسل ہے۔