• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس جی سی، محمد امین راجپوت کی 3 ماہ کیلئے بطور عبوری ایم ڈی تقرری کی منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے محمد امین راجپوت کی3ماہ کیلئےبطور عبوری منیجنگ ڈائریکٹر تقرری کی منظوری دے دی ہے ،ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ، محمد امین راجپوت اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر 13فروری 2026 کو کمپنی کی مستقل ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے، تاہم ادارے کی قیادت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مستقل منیجنگ ڈائریکٹر / چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کا باضابطہ عمل مکمل ہونےتک عبوری انتظام کا فیصلہ کیا ہے اور کمپنی کے بورڈ نے بطور عبوری انتظام محمد امین راجپوت کی بطور منیجنگ ڈائریکٹر / چیف ایگزیکٹو آفیسر تین ماہ کی عبوری مدت کے لیے تقرری کی منظوری دے دی ہے، جو ان کی ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد مؤثر ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید