• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولڈ مارکیٹ: سونا فی تولہ 8600 اور چاندی 501 روپے سستی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 8600 روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت میں501 روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 86ڈالر فی اونس کی کمی سے 5058 ڈالرسے کم ہو کر 4972ڈالر فی اونس پر آگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 8600روپے فی تولہ کی کمی سے 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 7373 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے ہو گئی ہے ،جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 501 روپے فی تولہ کی کمی سے8324 روپے فی تولہ پر آگئی۔
اہم خبریں سے مزید