ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع ملتان میں ”ایک دن، ایک تحصیل“ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ، جس کے تحت تحصیل سٹی میں صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کے وسائل کو یکجا کرکے مربوط حکمت عملی کے تحت فیلڈ آپریشن جاری ہے، مہم کے دوران واٹر واسا، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن اور ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مشترکہ ٹیمیں متحرک ہیں، جو صفائی، نکاسی آب اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں کررہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔