ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام سید جلال الدین باقری کے 681 ویں عرس کی دو روزہ تقریبات کا آغازمزارکو غسل دے کر کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ اسلام ہمیں میانہ روی اور سادگی اپنانے کا درس دیتا ہے، حکومت کی کفایت شعاری مہم غیر منظم اور غیر ضروری اقدامات کی وجہ سے اپنا اصل مقصد سے دور ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی کفایت شعاری کرنا چاہتی ہے، تو سب سے پہلے اپنی مراعات و اخراجات کو محدود کرے، عرس کی تقریبات میں سید محبوب ایزد بخاری، خواجہ ندیم مدنی صدیقی، ایوب بزدار ایڈووکیٹ، سید علی حسنین کاظمی ایڈووکیٹ، سعید لطفی، ملک عامر علی وینس، ظہیر الیاس، قاری طاہر فیضی اور قاری ریاض نظامی سمیت دیگر نے شرکت کی۔