ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے نشتر روڈ پر فینسی لائٹس منصوبے کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں ایم ڈی پی ایچ اے سید وسیم سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے، فینسی لائٹس نجی شعبے کے تعاون سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی (پی ایچ اے) کے زیر انتظام نصب کی گئی ہیں، اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں اور ملتان کو ایک جدید اور روشن شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔