• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل محتسب آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کوٹ ادو کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب پاکستان نوید کامران بلوچ کی ہدایت پر ریجنل آفس ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن غلام محمد نے کوٹ ادو کا دورہ کیا انہوں نے وفاقی اداروں کی بدانتظامی کیخلاف میپکو کمپلیکس میں واقع ایکسیئن دفتر میں شکایات کی سماعت کی‘ اس موقع پر شہریوں نے بجلی، گیس‘ نادرا، پاسپورٹ‘ پاکستان بیت المال، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سمیت دیگر وفاقی اداروں سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں،انہوں نے وفاقی محتسب کی جانب سے شہریوں کی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
ملتان سے مزید