ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران بوسن روڈ شالیمار کالونی کے صدر ملک طارق ہانس کے گھر ڈکیتی کی واردات اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس منعقد ہواجس میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا، اجلاس کی صدارت مرکزی نائب صدر محمد اختر بٹ، ملتان شہر وجنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نے کی، اس موقع پر دیگر تاجر رہنماؤں اور تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی، اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے محمد اختر بٹ اور عارف فصیح اللہ کا کہنا تھا کہملک طارق ہانس کے گھر ڈکیتی کے ملزمان کی نشاندہی کے باوجود ان کی گرفتاری نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے انتباہ کیاکہ اگر 72 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا گیا مال برآمد نہ کیا گیا تو تاجر برادری احتجاج کا سلسلہ شروع کرے گی، جس کا دائرہ شہر بھر تک پھیلایا جائے گا۔