ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، نازیبا ویڈیوز بنانے اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نےنازیبا ویڈیوز بنانے کے مختلف واقعات کے الزام میں 6ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اسلحہ کے زور پر تشدد کرتے ہوئے خاتون کو اغوا کرنے سمیت مختلف واقعات کے الزام میں 10نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، جلیل آباد پولیس نے ملزم عشال سے 20لیٹر شراب ،ملزم حیدر سے 5لیٹر شراب، مظفر آباد پولیس نے ملزم ندیم سے 1240گرام چرس اور ملزم طاہر ذوالفقار سے 18لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے دوران ڈیوٹی اہلکار سے بدتمیزی کرنے ،کارسرکار میں مداخلت اور ویڈیو بنانے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ مخدوم رشید پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔