• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف کارروائی کرنیوالی ٹیم پر حملہ‘ تشدد اور نقدی چھیننے کے الزامات

ملتان( سٹاف رپورٹر) تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے والی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم پر متعدد افراد کا حملہ، تشدد اور نقدی چھیننے کے الزامات، مقدمہ کے اندراج کیلئے پولیس کو درخواست دیدی گئی، تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی ٹیم تجاوزات کیخلاف کارروائی کیلئے ریواڑی محلہ رشید آباد پہنچی اور سڑک پر رکھا سامان اٹھانے کی کوشش کی تو متعدد افراد نے عملے پر حملہ کر دیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا سرکاری جیپ کا گیٹ بھی توڑ ڈالا اور لینڈ سپرنٹینڈنٹ عبدالرئوف گیلانی کی جیب سے 40 ہزار روپے نکال لئے‘ 15پر کال کرنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر جان بخشی کروائی، انفورسمنٹ انسپکٹر منیر احمد نے پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کو مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دے دی۔
ملتان سے مزید