• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندھے قتل کا ملزم گرفتار، مقتول کی لاش برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق راشد ولد محمد جاوید قوم موہانہ سکنہ نواب پور مورخہ 11 دسمبر 2025 کو اغواہوا تھا اور اس کا مقدمہ تھانہ ڈی ایچ اے میں درج کیا گیا تھا، پولیس تھانہ ڈی ایچ اے نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغوا اور قتل کی واردات میں ملوث ملزم عثمان ولد اکبر قوم راجپوت سکنہ نواب پور کو گرفتار کر لیا، ملزم نے تفتیش کے دوران مغوی کے قتل کا انکشاف کیااور اس کی نشاندہی پر مغوی کی لاش بھی برآمد کر لی گئی، دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم محمد عثمان کے مقتول محمد راشد کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کے بارے میں مقتول کو علم ہو گیا تھا، ملزم نے محمد راشد کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو بھانہ میں دفن کر دیا تھا جسے برآمد کر لیا گیا۔
ملتان سے مزید