ملتان ( سٹاف رپورٹر) خاتون کے پرس سے 10 لاکھ روپے اور طلائی انگوٹھیاں چوری، ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 36مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقے میں نعمان کی والدہ کے پرس سے 10لاکھ روپےاور طلائی انگوٹھیاں چوری ہوگئیں،تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں عجب گل سے ڈاکو موٹرسائیکل اورمرغا چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بوہڑکے علاقے میں عطا محمد سے دو ڈاکو دو موبائل فونز اور نقدی چھین کر لے گئے، تھانہ کینٹ کے علاقے میں عرفان اختر اور نگینہ کنول، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں شمس الحق، تھانہ پاک گیٹ کے علاقے میں عالمگیر احمد کے موبائل فونز نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹامارکر چھین کر فرار ہو گئے جبکہ کینٹ کے علاقے میں اسلم کا موبائل فون، مظفر آباد کے علاقے میں اشفاق کی بکری، نعمان کا موبائل فون،قطب پور کے علاقے میں ریحان کی ریڑھی، انور خان کےتار،سلیمان کا موبائل فون، شاہ شمس کے علاقے میں عارف کا میٹر بجلی، عمیر کی نقدی اور لیپ ٹاپ، ممتاز آباد کے علاقے میں سلطان محمود کا موبائل فون، مخدوم رشید کے علاقے میں حنیف کاکاپر کا تار، ساجد حسین کے بکرے، سٹی و صدر شجاع آباد کے علاقے میں طاہر کا سامان، اسد کی موٹرسائیکل، ایاز کا پمپ، سٹی و صدر جلالپور کے علاقے میں عبداللہ کا موبائل فون، طارق کی گندم و بیٹری، سیتل ماڑی کے علاقے میں حنیف کا موبائل فون، سجاد حسین کی موٹرسائیکل، بدھلہ سنت کے علاقے میں طفیل کی بکریاں، پاک گیٹ کے علاقے میں قاسم، بوہڑ گیٹ کے علاقے میں ذیشان وزیر، گلگشت کے علاقے میں محمود کی موٹرسائیکلیں، بی زیڈ کے علاقے میں تنویر کا سامان، کوتوالی کے علاقے میں عبدالعلیم، الپہ کے علاقے میں اقبال اور اللہ دتہ کے موبائل فونز، اشفاق کا سولر انورٹر اور مظفر کا سامان چوری ہوگیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔