ملتان ( سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں چور علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا، درگت بنانےکے بعد پولیس کے حوالے، تفصیلات کے مطابق ایم پی ایس روڈغازی سٹریٹ میں چور گھر کا تالہ کھول رہا تھا کہ ایک راہگیر نے دیکھ کر شور شرابہ شروع کردیا جس پر علاقہ مکین جمع ہوگئے اور چور کو دبوچ کر خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، چور کی شناخت ارشد کے نام سےہوئی جسے تھانہ منتقل کردیا گیا۔