• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی سرگرمیاں پورٹل پر اپ لوڈ کرنے اور ہاٹ سپاٹس کی سوئپنگ کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت انسدادڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر میں جاری اقدامات اور موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،کمشنر نے ہدایت کی کہ جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف تمام سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے جب کہ تمام ہاٹ سپاٹس کی مکمل سوئپنگ یقینی بنائی جائے،انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو گھروں، ٹائر شاپس اور قبرستانوں کی مسلسل سرویلیئنس کرنے اور کمرشل مقامات پر ڈینگی لاروے کی افزائش کے سدباب کیلئے سخت کارروائی کی ہدایت کی،کمشنر نے علماء کرام سے اپیل کی کہ جمعہ کے خطبات میں ڈینگی سے متعلق آگاہی فراہم کریںجب کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات کا فوری اور مؤثر جواب دینے، کنٹرول روم کے قیام اور میڈیا بریفنگ کے ذریعے مستند معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔
ملتان سے مزید