• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے 7 من مضرصحت مسالا جات تلف، مالک کے خلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) میاں چنوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، ساڑھے7 من مضرصحت مسالاجات تلف، مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے مسالاچکی کی پروڈکشن بند کردی گئی، تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران میاں چنوں کے علاقے الٰہی بخش کالونی میں واقع ایک مسالاچکی پر چھاپہ مار کر بڑے پیمانے پر غیر معیاری اور مضر صحت مسالاجات برآمد کر لیے، کارروائی میں تقریباً ساڑھے 7 من ملاوٹی مسالا جات برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیے گئے جب کہ مسالا چکی کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے پروڈکشن اصلاح تک بندکر دی گئی۔
ملتان سے مزید