• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائنز ملتان میں مفت میڈیکل کیمپ‘ درجنوں اہلکاروں کا طبی معائنہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس لائنز ملتان میں مفت میڈیکل کیمپ، درجنوں اہلکاروں کا طبی معائنہ، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں ملتان پولیس اور کنسلٹنٹ اینڈوکرائنولوجسٹ کے اشتراک سے پولیس لائنز ملتان میں ایک روزہ مفت سکریننگ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں پولیس اہلکاروں کے لیے شوگر، کولیسٹرول، یورک ایسڈ، جگر اور ہیپاٹائٹس سمیت مختلف امراض کی مفت سکریننگ کی گئی،کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹر ملک محبوب قادر نے اہلکاروں کا تفصیلی طبی معائنہ بھی کیا اور انہیں صحت سے متعلق مفید مشورے فراہم کیے۔
ملتان سے مزید