ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر جعفر علی شاہ نے شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے کاروباری سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کر دیا ہے اور بازاروں میں کاروبار تقریباً ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے،انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ گرین میٹرو منصوبے پر بھی تاحال مؤثر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔