ملتان(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین قاسم پور کالونی ملتان میں سالانہ سپورٹس سیشن 2025-26ء کی منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر جنوبی پنجاب قاضی محمد اسدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماجی ہم آہنگی اخلاقی تربیت اور متوازن زندگی کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کو ضروری قرار دیتے ہوئے پرنسپل اور سٹاف کی کوششوں کو سراہااور موجودہ حالات میں ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کو ضروری قرار دیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل انجم کلثوم گورئمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین نے کہا کہ کھیل انسانی زندگی کے لازمی جزو ہیں جو جسمانی تندرستی،ذہنی نشونماء اور کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔