• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان لائنز یوتھ کونسل کے زیراہتمام انتہاپسندی کے خلاف آگہی واک

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان لائنز یوتھ کونسل کے سی ای او ڈاکٹر قیصر جاوید کی قیادت میں انتہاپسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ایک آگہی واک کا انعقاد کیا گیا،اس واک کا مقصد معاشرے میں پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف شعور بیدار کرنا اور امن، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا تھا، ڈاکٹر قیصر جاوید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے نوجوانوں کا مثبت کردار انتہائی اہم ہے،ہمیں مل کر برداشت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔
ملتان سے مزید