• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال لیگ کے منصوبے پر کام جاری ہے، پی ایف ایف چیف

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا ہے کہ فیڈریشن کو استحکام کی راہ پر ڈالنے اور ملک میں فٹبال کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہوں ۔ اس بات کا اظہار انہوں نے نیشنل چیلنج کپ کے اختتام پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کی قومی ٹیم اپریل میں فیفا سیریز جبکہ انڈر16ٹیم قازقستان کے دورے پر یوئیفا ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ملکی سطح پر لیگ کے منصوبے پر کام جاری ہے اور سرکاری محکموں کی ٹیموں کی بحالی کیلئے حکومت سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ لیگ کے آغاز سے پی ایف ایف کو آمدنی حاصل ہوگی ۔ ہم اب تک زیادہ تر فیفا اور اے ایف سی کی مالی معاونت پر انحصار کرتے رہے ہیں، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی آمدنی کے ذرائع پیدا کریں ۔ نچلی سطح پر فٹبال کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید