کراچی (استاف رپورٹر)شہر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر ناردرن بائی پاس مائی گاڑی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 29 سالہ محمد بلال ولد عبدالحمید مغل جاں بحق ہو گیا، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی اورنگی ٹاؤن الطاف نگر کارہائشی ، آبائی تعلق لودھراں پنجاب سے ، شیر شاہ میں کباڑ کی دکان پر ملازمت کرتا تھا،پولیس کے مطابق حادثے کے بعد واٹرٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر سمیت موقع پر سے فرار ہو گیا،واضح رہے کہ رواں برس شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 138 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،جاں بحق افراد میں 98 مرد،17 خواتین اور 23 بچے شامل ہیں،اس دوران ہیوی ٹریفک کی ٹکر سے 49 افراد جاں بحق ہوئے ۔ڈمپر کی ٹکر سے 3،ٹریلر کی ٹکر سے 30،واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 7 ،مزدا کی ٹکر سے 4 اور بس کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوئے۔