راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خانم کی عدم حاضری پر ایک بار پھر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں 26اکتوبر 2024کو درج کیس میں گزشتہ روز ملزمہ کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست دیتے ہوئے استدعا کی گئی تھی کہ ان کی طعبیت ٹھیک نہیں عدالت نے درخواست مسترد کر کے وارنٹ جاری کر دیئے۔