• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں مینا بازار کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل جیسمین کوٹ میں مینا بازار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا افتتاح رجسٹرار سمعیہ امرین ،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ ،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تفریحی سرگرمیاں طلباء کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں، طالبات نے رنگا رنگ اور کھل کھلاتے چہروں کے ساتھ مہندی ،چوڑیوں، گجرے، ہینڈ میڈ جیولری، میک اپ، پینٹنگ، کھیلوں اور مختلف اقسام کے میٹھے اور نمکین پکوانوں کے دل کش سٹال سجائے۔شرکاء نے اسٹالز سے خریداری بھی کی جس سے طالبات کے کاروباری آئیڈیاز کو مزید فروغ ملا اور ان میں خود انحصاری کا جذبہ پیدا ہوا۔ تقریب نے یونیورسٹی طالبات کے علاوہ یونیورسٹی خواتین فیکلٹی اور فیملیز نے بھی شرکت کی،اس موقع پر محمد رفیق فاروقی،ڈاکٹر بنیامین رانا،ہال وارڈن ڈاکٹر پلوشہ خانم، ڈاکٹر ندا فردوس، محمد ذاکر خان، ڈاکٹر انم لیلی،انم اسحاق،مصباح شریف،مصباح صغیر،مس عذینہ،عشرت فاطمہ، صوفیہ ذوالفقار کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ملتان سے مزید