ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے نجی کالج کے امیدواروں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز کا قائم کردیا ،تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے مجاز اتھارٹی کے احکامات پرسابقہ آئیڈیل کالج آف سائنس اینڈ کامرس (بوائز اینڈ گرلز) ملتان کے طلباء و طالبات کی فیس ویریفکیشن اور بیان حلفی جیسے معاملات کو نمٹانے کی غرض سے شعبہ انٹرمیڈیٹ میں چار خصوصی کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کیا ہےیہ کاؤنٹرز 19 فروری 2026 تک صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک باقاعدگی سے کام کریں گے ۔