اسلام آباد(اسرار خان ) پاکستان کے بڑے پیمانے کی صنعت (Large-Scale Manufacturing) کے شعبے میں مالی سال 26 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2025-26) کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بہتری بنیادی طور پر آٹوموبائل، ملبوسات اور پیٹرولیم مصنوعات کی مضبوط کارکردگی کے باعثمشروباتممکن ہوئی۔ یہ اعداد و شمار منگل کو Pakistan Bureau of Statistics نے جاری کیے۔جولائی تا دسمبر کے دوران خوراک، و تمباکو، ٹیکسٹائل و ملبوسات، کاغذ و گتہ، کوک و پیٹرولیم مصنوعات، ربڑ و غیر دھاتی معدنی مصنوعات، تیار شدہ دھاتیں، کمپیوٹر و الیکٹرانکس، برقی آلات، آٹوموبائل اور دیگر ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔