• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لیکیج دھماکہ، متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں گیس لیکیج سے پیش آنے والے دھماکے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہریوں کے دکھ میں برابر کے شریک، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت پیش کرتے ہیں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلدیہ عظمیٰ ان کے ساتھ کھڑی ہے میئر کراچی نے کہا کہ زخمیوں کو فوری اور معیاری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں ،شہری گیس کے استعمال میں احتیاط کریں اور کسی بھی مشتبہ لیکیج کی صورت میں فوری اطلاع دیں ،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید