• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولجر بازار میں قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سولجر بازار میں عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ حکومتی نااہلی اور انتظامی غفلت کا نتیجہ ہے،قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور جماعت اسلامی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، کراچی میں غیر محفوظ عمارتیں اور گیس لیکج کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں،متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کے ذمہ دار افسران اور متعلقہ اداروں کے خلاف فوری اور اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو معقول معاوضہ اور زخمیوں کے مکمل اور فوری علاج کا بندوبست کیا جائے،منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت و ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے جس سے مسلسل چشم پوشی کی جا رہی ہے،جماعت اسلامی متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید