کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر کے علاقے سے گذشتہ روز تشدد زدہ لاش ملنے کا معمہ حل، سرغنہ سمیت 4ملزمان گرفتار لیے گئے، مقتول کی شناخت مزمل شاہ ولد حسین شاہ کے نام سے کی گئی جو کہ بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں رہائش پزیر تھا،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج و دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی شناخت ممکن بنائی اور علی نواز ولد حاجی رمضان، ندیم ولد مجید، وقار ولد عاشق حسین اور اجمل ولد اصغر کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے بتایا کہ ملزم علی نواز بلاک ون میں واقع باڑے کا مالک جبکہ باقی ملزمان اس کے باڑے میں ملازمت کرتے ہیں ،ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول مبینہ طور پر چوری کی نیت سے باڑے میں داخل ہوا جہاں باڑے کے مالک نے ملازمین کے ہمراہ اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد کرنے کے بعد ملزمان نے مقتول کے بھائی کو کال کرکے واقعہ کے بارے میں بتایا اور دھمکی دی،ملزمان اجمل اور وقار نے مزمل کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے موٹر سائیکل کےذریعے رہائشی اپارٹمنٹ کے قریب پھینک دیا۔