کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہدور حاضر میں امت مسلمہ کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے اس کی اصلاح کا راستہ ماہ مبارک میں مسلسل عمل اور تطہیر نفس سے نکالا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد پر حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے لئے بنیادی اشیائے ضروریہ کی فوری اور سستی فراہمی کو یقینی بنائے۔