کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے تعلیمی سال 27-2026 کے لیے 50 لاکھ درسی کتب کے سیٹس تیار کر لیے، اس سلسلے میں جمعرات کو گورنمنٹ گرلز لوور سیکنڈری اسکول، نیلم کالونی، کلفٹن، کراچی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے شرکت کی اور نئے سال کی کتب کی تقسیم کا باقائدہ افتتاح کیا۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے ارلی چائلڈ ایجوکیشن سے جماعت دسویں تک 195 سرورق شائع کیے ہیں، درسی کتب سندھی، اردو اور انگریزی زبان میں دستیاب ہونگی۔