• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفیشنسی پروجیکٹ کی رفتار تیز کرنے کی منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت کراچی کی ترقی، صفائی ستھرائی اور سرسبز بنانے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے سالڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفیشنسی پروجیکٹ (سویپ) کی رفتار تیز کرنے کی منظوری دے دی ،یہ کراچی کے ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید، ماحولیاتی تقاضوں سے ہم آہنگ اور موسمیاتی طور پر پائیدار نظام میں تبدیل کرنے کا ایک اہم منصوبہ ہے،وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سویپ، حکومت سندھ اور عالمی بینک کا مشترکہ منصوبہ ہے اور کراچی کو صاف، سرسبز اور رہنے کے قابل شہر بنانے کے وژن کا مرکزی حصہ ہے۔ اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری ٹو چیف منسٹر آغا واصف، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سویپ انور شر نے شرکت کی ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ سویپ کا بنیادی مقصد کراچی کے کاربن فٹ پرنٹ میں کمی لانا اور قومی و بین الاقوامی ماحولیاتی معیار پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ نہ صرف کچرہ اٹھانے اور اسے ٹھکانے لگانے کے نظام کو جدید بنائے گا بلکہ ڈمپ سائٹس پر حفاظتی اقدامات کو بہتر کرے گا، استعمال شدہ مقامات کی بحالی کرے گا اور قریبی علاقوں میں مقیم کچرا چننے والوں کے حالات زندگی اور روزگار کے مواقع میں بہتری لائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید