کراچی (جنگ نیوز)جماعت ِ اہلِ سنّت کے بانی، مجددِ مسلک ِ اہلِ سنّت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی ؒ کا ہجری تقویم کے مطابق 99 واں یومِ ولادت 2 رمضان المبارک کو محبت و عقیدت سے منایا جاے گا، مساجد ِ اہلِ سنّت میں ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جاے گی، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی عقیدت مندوں کے ساتھ اپنے والد ِ گرامی کے مرقدِ مبارک پر گل پاشی اور فاتحہ و دعا کریں گے۔