کراچی( ثاقب صغیر )رمضان المبارک میں پاسپورٹ دفاتر کے لیے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا، تمام زونل ، ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر اور پاسپورٹ کائونٹر پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 9 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلیں رہیں گے،ڈائریکٹوریٹ کے مطابق 24/7 ریجنل پاسپورٹ دفاتر بشمول میگا سینٹرز میں پاسپورٹ درخواستیں اور ڈیلوری تین شفٹوں میں کی جائے گی ۔مارننگ شفٹ صبح 4 سے دوپہر 12:30 ، ایوننگ شفٹ دوپہر 12:30 سے شام 5 بجے، جمعہ کو ایوننگ شفٹ دوپہر 2 سے 5 بجے جبکہ ماہ رمضان میں نائٹ شفٹ رات 10:30 سے 4 بجے تک ہو گی۔