• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استقبالِ رمضان کو فہمِ قرآن کی تجدیدِ عہد بنایا جائے، علما کا نشست سے خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) استقبالِ رمضان المبارک کے سلسلے میں سائٹ ٹاؤن، ضلع کیماڑی کے علماء کرام و ائمہ عظام کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں بعنوان “فہمِ قرآن دعوتی و فکری نشست” منعقد ہوئی جس میں جید علماء اور خطباء نے شرکت کی، جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے رئیس قاری محمد عثمان، جامعہ بنوریہ کے استاد الحدیث مولانا عزیز الرحمٰن عظیمی، ممتاز مذہبی سکالر مفتی رشید احمد خورشید، حاجی محمد سلیم، حاجی محمد نذیر ودیگر نے اس بات پر زور دیا کہ استقبالِ رمضان کو رسمی تیاریوں تک محدود رکھنے کے بجائے اسے فہمِ قرآن کی تجدیدِ عہد بنایا جائے ، نشست میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سائٹ ٹاؤن کی مساجد کو فہمِ قرآن کا مرکز بنایا جائے گا تاکہ عوام قرآن کے پیغام کو براہِ راست سمجھ سکیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید