• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشی، مجسٹریٹس کی معاونت کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی نے گراں فروشی کی روک تھام اور سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کر نے پر مامور مجسٹریٹس کی معاونت کے لئے تین مانیٹرنگ ٹیمیں بنا دی ہیں، تمام اضلاع کو تین ریجن میں تقسیم کیا گیا ہے، مانٹرنگ ٹیموں کو کہا گیا ہے کہ وہ مراکز شکایت ماڈل بازاروں اور خریداری کے دیگر مراکز کا دورہ کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کراچی انتظامیہ کی کوششوں کو موثر بنائیں، دریں اثنا کراچی انتظامیہ کے افسران نے پہلے روز تمام اضلاع میں196 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے مجموعی طور پر 18 لاکھ 82 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،مجسٹریٹس نے 491 مقامات پر قیمتیں چیک کیں بیشتر مقامات پر مجسٹریٹس نے اپنی نگرانی میں سر کاری نرخ پر اشیاء فروخت کروائی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید