کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن میں واقع موبائل مارکیٹ میں فائرنگ سے دکاندار زخمی ہوگیا،فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت دو افراد گرفتار کر لیےگئے، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر5 موبائل مارکیٹ میں فائرنگ سے 22 سالہ عبداللہ ولد سلمان زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،فائرنگ کا واقعہ موبائل فون کی خریداری پر پیش آیا ، زخمی ہونے والا عبداللہ دکاندار ہے ،فائرنگ کرنے والے عمر زمین اور ناصر خان کو عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس نے بتایا کہ عمر زمین خیبرپختونخوا پولیس اہلکار اور خیبر پختونخواہ سے اپنے رشتے دار کے گھر غازی گوٹھ آیا تھا ، عمر نے گزشتہ روز دکاندر سے دو آئی فون خریدے تھے ، دکاندار نے 512 جی بی بتا کر موبائل فون دیے تھے تاہم 128 جی بی کے نکلے، خریدار جب موبائل مارکیٹ آیا تو دکاندار نے اپنی غلطی ماننے سے انکار کر دیا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔