کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور حکمران گراں فروشی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے دعووں تک محدود ہیں ،قیمتوں پر کنٹرول کرنے والا محکمہ کسی اور ہی کام میں لگا ہوا ہے،عوام بے بسی اور بیچارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔