کراچی (اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ، 2 افراد کی لاشیں ملیں ، تفصیلات کےمطابق سپرہائی وے نیو سبزی منڈی گیٹ نمبر ایک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ عبدالحمید ولد عبدالمجید جاں بحق ہوگیا، قائد آباد ڈی سی آفس کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی شناخت 25 سالہ عرفان ولد عبدالرزاق، 25 سالہ حسین ولد حیدر بخش اور 27 سالہ نادر حسین کے ناموں سے ہوئی،پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث موڑ پر ٹرک الٹ گیا جس کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار تین افرادزخمی ہوئے جبکہ ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، منگھوپیر ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب آئل ٹینکر اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد 22 سالہ طوطہ ولد روشن،22 سالہ ثمر ولد گلاب ، 25 سالہ بلال ولد علوی اور 45 سالہ رحمت اللہ ولد علی صاحب شدید زخمی ہوگئے، دریں اثنا نیو کراچی نالہ اسٹاپ کے قریب 42 سالہ نامعلوم شخص ، پرانا گولیمار بینظیر پارک کے قریب فٹ پاتھ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں، پولیس نے سرد خانے منتقل کر دیں۔